مرے کالج کے پرنسپل تاحال سرکاری رہائشگاہ سے محروم

 مرے کالج کے پرنسپل تاحال سرکاری رہائشگاہ سے محروم

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) گورنمنٹ مرے کالج کے موجودہ پرنسپل پروفیسر نواز مرزا کو تاحال کالج میں موجود سرکاری رہائشگاہ نہ مل سکی۔

بتایا گیا ہے کہ پرنسپل کی سرکاری رہائشگاہ میں تقریبا34ًسال قبل ریٹائر ہونے والے سابق پرنسپل سیموئل لال دین رہائش پذیر ہیں جبکہ اس دوران کالج کے پانچ پرنسپل ریٹائرڈ ہو چکے ہیں جن میں پروفیسر احمد رضا صدیقی، پروفیسر ارشد صدیقی، پروفیسر ریاض صادق، پروفیسر قمر ملک اور پروفیسر جاوید اختر باﷲ شامل ہیں جوکہ پرنسپل آفس کو ہی بطور رہائشگاہ استعمال کرتے تھے ۔ یاد رہے کہ پرنسپل رہائش گاہ کے علاوہ دیگر دو کوٹھیوں میں ریٹائر ملازم بروس گل اور ڈونلڈ رہائش پذیر ہیں، قابل ذکر بات یہ ہے کہ کیپٹن جان مرے کے نام سے منسوب کالج کو بناتے وقت اسے ایجوکیشن کے مقصد کے لئے ایک یونٹ بنایا تھا بعد ازاں کچھ افراد نے ذاتی مفاد کی تکمیل کے لئے کالج اور چرچ کو دویونٹ ظاہرکیا تاکہ وہ اپنی اجارہ داری قائم رکھ سکیں۔ والدین اور طالبات نے سیکرٹری تعلیم اور سکاٹ لینڈ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کالج کی سرکاری رہائشگاہوں کو کالج میں زیر تعلیم بی ایس اور پوسٹ گریجویٹ کی طالبات کے لئے ہاسٹل میں تبدیل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں