وزیرآباد :معروف صنعتکار کیخلاف پتنگیں فروخت کرنے کا مقدمہ درج

وزیرآباد :معروف صنعتکار کیخلاف  پتنگیں فروخت کرنے کا مقدمہ درج

وزیرآباد (نامہ نگار)پولیس تھانہ سٹی نے کٹلری ایسوسی ایشن کے سینئر رکن لالہ خلیل کے خلاف پتنگیں فروخت کرنے کا مقدمہ درج کر لیا۔

لالہ خلیل نے صحافیوں کو بتایا کہ تھانہ سٹی نے بدنیتی کی بنیاد پر ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے انہوں نے کہا کہ وہ نیشنل بزنس اینڈ کامرس گروپ کے ضلع وزیرآباد سے واحد ممبر ہیں ان کا گروپ سالانہ کروڑوں روپے کما کر ملکی زرمبادلہ میں اضافہ کرتا ہے ، انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ کچھ روز قبل مقامی پولیس نے میرے کارخانہ کے ایک مزدور کے گھر چھاپہ مارا اور کچھ پتنگیں پکڑیں ، پولیس نے رابطہ کیا تو ان کو میر ے مکان میں قیام پذیر ملازم کا نام بتایا اور سفارش کی کہ ایسے کھیل میں ملوث ملزم پر مقدمہ درج کیا جانا چاہیے لیکن پولیس نے الٹا میرے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں