گجرات :جیولرز شاپ سے ایک کر وڑ کا سونا چوری

گجرات :جیولرز شاپ سے ایک کر وڑ کا سونا چوری

گجرات (سٹی رپورٹر )مین بازار میں چور دھڑلے سے جیولرز شاپ سے ایک کر وڑ روپے کا سونا لے اڑے ،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آ گئی ۔

 مین بازار میں روایت جیولرز سے گزشتہ رات تجوری کے کنڈے کاٹ کر سونا لے اڑے ۔ مالک کے مطابق تجوری میں تقریباً ایک کروڑ روپے کا سونا تھا ۔سی سی ٹی وی کے مطابق 4 افراد 8 منٹ میں وار دات کرکے فرار ہو گئے ۔بازار میں وار دات پر تاجر پو لیس کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں