وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار،پولیس تھانوں تک محدود

 وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار،پولیس تھانوں تک محدود

وزیرآباد(نا مہ نگار) تھانہ صدر وسٹی کے علاقہ میں ،آئے روز کی ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی وارداتوں سے لوگ عدم تحفظ کا شکار،پولیس تھانوں تک محدود ہو کر رہ گئی۔

بتاگیاہے کہ برتن بازار، گوندل پورہ،الہ آباد،لاہوری دروازہ،محمد نگر،چیمہ کالونی ودیگر علاقوں میں ڈاکوؤں نے دھڑلے سے وارداتیں کیں جن کا تاحال کوئی سراغ نہ لگ سکا،موٹر سائیکل چور گینگ نے ماڈل کالونی سے4،اسلام آباد موڑ سے تین،چیمہ کالونی اورسول ہسپتال سے موٹر سائیکلیں چوری کیں لیکن ان کا بھی ابھی تک کچھ پتہ نہ چل سکا۔تاجروں کو خریداری کیلئے جاتے ہوئے ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے سے محروم کردیا۔ بڑھتی ہوئی وارداتوں سے تاجروں اور عوام میں شدید خوف وہراس پایا جاتاہے ۔تاجروں نے آئی جی پنجاب،سی پی او اورآر پی او گوجرانوالہ سے فوری نوٹس لیکر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں