سیالکوٹ:د کانوں میں قائم منی پمپس پر ملاوٹ شدہ پٹرول فروخت

سیالکوٹ:د کانوں میں قائم منی پمپس پر ملاوٹ شدہ پٹرول فروخت

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے شہر اقبال سمیت ضلع بھر کے شہری و دیہی علاقوں میں د کانوں میں قائم منی پٹرول پمپس پر ملاوٹ شدہ پٹرول کی فروخت جاری رہنے سے شہری پریشانی کا شکار ہوگئے ۔

سماجی کارکن محمد عبدالقیوم کے مطابق پٹرول پمپس کی موجودگی کے باوجود دوکانوں میں منی پٹرول پمپس پر ملاوٹ والے پٹرول کی فروخت ہوتی ہے اور شکایات کے باوجود انتظامیہ نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ چوک علامہ اقبال، لہائی بازار، نیا میانہ پورہ، کچا شہاب پورہ،ماڈل ٹاون اور دوسرے علاقوں میں ملاوٹ والے پٹرول کی شکایات پر شہریوں منور فراز، دین علی، بختاور احمد اور چوہدری تنویر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں