وزیرآباد:قبرستان پیر مٹھا میں صفائی ستھرائی کا حکم

وزیرآباد:قبرستان پیر مٹھا میں صفائی ستھرائی کا حکم

وزیرآباد(نا مہ نگار)وزیرآبادکے قدیم ترین قبرستان پیر مٹھا میں صفائی ستھرائی کی صورتحال دگردوں اور بارش ہونے سے قبرستان ککے زائیا ں کے سامنے گندا پانی کھڑا ہونے سے کیچڑ پیدا ہوجاتا ہے ۔۔۔

جسکی وجہ سے نماز جنازہ پڑھنے کے لئے آنیوالے افراد کو سخت دشواری ومشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور میتوں کی بھی بے حرمتی ہوتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ملک ککے زائی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ملک شکیل احمد اور جنرل سیکرٹری راجپوت فیڈ ریشن محمد اشرف نثار نے اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد محمد سلیم آسی سے ملاقات کے دوران تحریری طور پر مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کیا۔محمد سلیم آسی نے درخواست پر آرڈر جاری کرتے ہوئے چیف آفیسر بلدیہ وزیرآباد کو ہدایات جاری کیں کہ قبرستان میں صفائی کی ابتر صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی اقدامات عمل میں لائی جائیں۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم آسی نے بتایا کہ ماہ رمضان المبارک میں مستحق افراد کو مالی طور پر ریلیف فراہم کرنے کے لئے ضلع گوجرانوالہ میں ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں جس سے عوا م الناس کو گھر کی دہلیز پر عوام کو سہولیات فراہم کی جائینگی اور مستحق گھرانوں کو 5600روپے کی امداد گھروں میں پہنچائی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں