بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں  کے خلاف کارروائی کی ہدایت

منڈی بہائوالدین(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنرشاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ضلع بھر میں ٹریفک کے مسائل کے حل کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایکسیڈینٹل ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے فریال نعیم،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122عمران خان سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسر وں نے شرکت کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ حادثات ہونے کی نمایاں وجوہات ٹریفک قوانین کی لاعلمی اور ان پر عمل پیرا نہ ہونا ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانا، تیز رفتاری اور کم عمر ڈرائیور وغیرہ ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں