پنجاب پولیس کی ویلفیئر کیلئے 5 نئے پٹرول پمپس لگانے کیلئے جگہ فائنل کر لی گئی

پنجاب پولیس کی ویلفیئر کیلئے 5 نئے پٹرول پمپس لگانے کیلئے جگہ فائنل کر لی گئی

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )پنجاب پولیس کی ویلفیئر کے پیش نظر لاہور سمیت پنجاب بھر میں 5نئے پٹرول پمپس لگائے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ پی ایس او کی جانب سے پولیس کی ویلفیئر کیلئے پٹرول پمپس لگانے کیلئے لاہور میں مناواں،بیدیاں روڈ جبکہ گوجرانوالہ،منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد میں جگہ فائنل کرلی گئی ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق دیگر اضلاع میں مزید 14سائٹس کیلئے مختلف کمپنیز نے سفارشات دے دیں ہیں ،متعلقہ سائٹس پر زمین اور سول ورک پولیس کی جانب سے کیا جائے گا،مشینری اور تزئین آرائش کمپنیز کی جانب سے کیا جائے گا۔پنجاب پولیس اس سے قبل بیس پٹرول پمپس سے 25کروڑ سے زائد کی آمدنی ویلفیئر کیلئے حاصل کررہی ہے ،نئے پمپس کے آغاز سے ملازمین کی ویلفیئر کیلئے 50 کروڑ روپے سے زائد آمدنی بڑھ جائے گی۔اس حوالے سے متعلقہ حکام کاکہناہے کہ دیگرمحکموں کی طرح پولیس ملازمین کیلئے بھی زیادہ سے زیادہ فلاحی اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ ملازمین کوکسی بھی طرح کی پریشانی سے بچایاجاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں