پتنگ بازی روکنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ

پتنگ بازی روکنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ

گوجرانوالہ (راجہ ماجد سے )گوجرانوالہ میں منچلوں نے بسنت منانے کا پلان تیار اور پولیس نے پتنگ بازوں کو نکیل ڈالنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔۔۔

جیو ٹیگنگ کے ذریعے ریکارڈ یافتہ اور دیگر ملزموں کو گرفتار کیا جائے گا،پولیس افسروں اور اہلکاروں پر مشتمل سپیشل آئی ٹی ٹیم تشکیل دیدی گئی ,شہری تھانوں میں ڈرون کیمرے بھی دیدیئے گئے ،گلی محلوں میں گشت کیلئے پولیس کے سکواڈ بھی تیار ہیں،تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں منچلوں نے بسنت منانے کا پلان بنا رکھا ہے اور اندرون شہر ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں نے ڈور اور پتنگیں بھی جمع کر لی ہیں جبکہ ہر سال پولیس کی جانب سے بسنت کو روکنے کا دعویٰ کیا جاتا ہے لیکن منچلے قانون کا بوکاٹا کرتے ہوئے بسنت مناتے ہیں ,ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ڈور پھرنے اور اندھی گولیاں لگنے سے پچاس کے قریب بچے ،مرد و خواتین زخمی جبکہ ایک خاتون جاں بحق ہو گئی تھی اسی طرح گزشتہ جمعہ کو بھی گوجرانوالہ میں پتنگ بازی کا سلسلہ عروج پر رہا، اس حوالے سے سی پی او ایاز سلیم کا کہنا تھا کہ پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے ،ملزموں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد اے گرفتار کیا جائے گا ،روزانہ کی بنیاد پر اندرون شہر گلی محلوں میں پولیس اہلکار گشت کرینگے جبکہ پتنگ بازوں کے سفارشیوں کیخلاف بھی مقدمات درج ہونگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں