گجرات چیمبر آف کامرس کی ممبر شپ تجدید کا عمل جاری

گجرات چیمبر آف کامرس  کی ممبر شپ تجدید کا عمل جاری

گجرات (سٹی رپورٹر ، نامہ نگار) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ممبرشپ کی تجدید کے لیے ہیلپ ڈیسک اظہر کیفے رامتلائی روڈ پر اظہر محمود کی زیر نگرانی لگایا گیا۔

ہیلپ ڈیسک کا افتتاح سکندر اشفاق رضی صدر گجرات چیمبر نے کیا۔ چودھری وحید الدین سابق صدر ، مہر عبد الرحمٰن اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ گجرات چیمبر کی جانب سے محمد عمیر نے ممبرشپ تجدید کی۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں ممبران نے تجدید کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں