حافظ آباد میں بھی\" ستھرا پنجاب \"صفائی مہم کا آغاز

حافظ آباد میں بھی\

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح حافظ آباد میں بھی\" ستھرا پنجاب \"صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔

ڈپٹی کمشنر میڈم سند س ارشاد نے شہر کے وسطی علاقہ دربار روڈ سے ستھرا پنجاب صفائی مہم کا آغاز کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی امتیاز علی بیگ ، سی او ایم سی انصر ساہی سمیت میونسپل کمیٹی کے دیگر افسران اور سینٹری ورکرز کی ٹیمیں بھی اس موقع پر موجو د تھی ۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اور یہ مہم صفائی ستھرائی کے حوالے سے اپنی نوعیت کی ایک مثالی اور انقلابی مہم ہو گی جس میں تمام یونین کونسلوں ، گلی ، محلوں ، شاہراؤں اور دیگر عوامی مقامات کی ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت صفائی شروع کی گئی ہے ۔ انکاکہنا تھا کہ حافظ آباد شہر کو7یونین کونسلوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں