گجرات :اندھے قتل کا سراغ ،2 ملزم گرفتار ، اعتراف جرم

گجرات :اندھے قتل کا سراغ ،2 ملزم گرفتار ، اعتراف جرم

گجرات(نامہ نگار )گجرات پولیس تھانہ ڈنگہ نے اندھے قتل کی ایک اور واردات ٹریس کرلی۔تھانہ ڈنگہ کے علاقہ پوڑانوالہ کے رہائشی نوجوان یاسر عرفات کو گزشتہ ماہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔

 پولیس ٹیم نے انتہائی قلیل عرصہ میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے انتہائی محنت اور جانفشانی سے اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کرکے قاتلوں کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ ملز موں میں یاسر خان ،علی رضا شامل ہیں۔ جنہوں نے اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے سابقہ رنجش پر مقتول کو منصوبہ مندی کے تحت قتل کیا۔ پولیس نے ملز موں سے آلہ قتل2عدد رائفل اور کلاشنکوف بھی برآمد کر لی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں