گجرات :نگہبان رمضان پروگرام ، انتظامات مکمل کرنے کا حکم

 گجرات :نگہبان رمضان پروگرام ، انتظامات مکمل کرنے کا حکم

گجرات(نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ 97 ہزار 21 خاندانوں کو نگہبان رمضان پروگرام کے۔۔۔

 تحت خشک راشن ان کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے انتظامات تیزی سے مکمل کریں انہوں نے کہا کہ تحصیل گجرات میں 54946، تحصیل کھاریاں میں 30995 تحصیل سرائے عالمگیر میں 11050 مستحق خاندانوں کا ڈیٹا حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے جن کی تصدیق کی جائے گی، مستحق خاندانوں تک راشن پہنچانے کے لیے تمام محکمے مل کر کام کریں گے نہوں نے بتایا کہ راشن بیگ 10 کلو آٹے ،2دو کلو چینی،گھی، بیسن اور چاول پر مشتمل ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کو ہداہت کی کہ مستحق خاندانوں کے گھروں تک خشک راشن پہنچانے کے لیے ٹرانسپورٹ پلان بھی جلد فائنل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں