خواتین گریجوایٹ منڈی بہاؤالدین میں پنجاب مصوری مقابلہ

خواتین گریجوایٹ منڈی بہاؤالدین میں پنجاب مصوری مقابلہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )پنجاب کونسل آف دی آرٹس گوجرانوالہ ڈویژن کے زیر اہتمام پنجاب مصوری کے چوتھے ضلعی مقابلے کا انعقاد گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین منڈی بہاؤالدین میں کیا گیا۔۔۔

جس میں20 سے زیادہ طالبات نے شرکت کی اوررنگوں کے استعمال سے اپنے خیالات کو کینوس پر تخلیق کیا۔ پہلی پوزیشن ماہیر خان ،دوسری نورالجبین جبکہ تیسری پوزیشن سیرت آمنہ نے حاصل کی۔پوزیشن ہولڈرز کو 15ہزار،10 ہزار اور 5 ہزار کے کیش انعامات اور سرٹیفیکیٹس دئیے گئے جبکہ مقابلہ میں حصہ لینے والی تمام طالبات کو شمولیت کے سرٹیفکیٹس دیئے گئے ۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)ذوالفقار احمد تھے ،اگلا ضلعی مقابلہ آج ضلع گوجرانوالہ میں ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں