ڈسکہ تا ہیڈبمبانوالہ روڈانتہائی خراب ، بڑے سانحہ کا خدشہ

ڈسکہ تا ہیڈبمبانوالہ روڈانتہائی خراب ، بڑے سانحہ کا خدشہ

ہیڈبمبانوالہ (نامہ نگار)ڈسکہ تا ہیڈبمبانوالہ روڈجگہ جگہ سے زمین بوس گہرے شگانوں کی عدم مرمت سے کسی بڑے سانحہ کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔

ڈسکہ تا ہیڈبمبانوالہ روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ،گہرے شکاف مسافروں کو موت کی دعوت دے رہے ہیں اور محکمہ ہائی وے کی کار کردگی پر بھی سوالیہ نشان ہیں خستہ حالی کی وجہ سے متعدد حادثات میں درجنوں قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اس کے باوجود محکمہ ہائی وے کے ذمہ دار افسر اور مقامی سیاسی نمائندوں کے کانوں تک جوں نہیں رینگتی جس سے عوامی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں