ڈسکہ :کارکی ٹکر،موٹرسائیکل سوار باپ جاں بحق،بیٹازخمی

ڈسکہ :کارکی ٹکر،موٹرسائیکل سوار باپ جاں بحق،بیٹازخمی

ڈسکہ(نمائندہ دنیا،نامہ نگار ) تیزرفتار کار کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار باپ جاں بحق اوربیٹا زخمی ہوگیا۔۔۔

بتایاگیاہے کہ ڈسکہ کے نواحی گاؤں دھمیکے کا فیاض اپنے بیٹے اشتیاق کے ہمراہ موٹرسائیکل پرجارہاتھا کہ رنجہائی کے قریب پیچھے سے آنیوالی تیزرفتار کارنے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں فیاض موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اشتیاق شدیدزخمی ہوگیا جس کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال پہنچادیاگیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں