پتنگ بازی خونی کھیل ،پنجاب کالج میں لیکچر ، آ گاہی واک

پتنگ بازی خونی کھیل ،پنجاب کالج میں لیکچر ، آ گاہی واک

وزیرآباد(نا مہ نگار)پتنگ بازی جیسے جان لیوا اور مہلک کھیل کو روکنے کے لیے اے ایس پی وزیرآباد محمد رضا نے کالجز اور سکولوں کا رخ کر لیا پنجاب کالج وزیرآباد میں سٹوڈنٹس کو لیکچر دیا بعد ازاں پتنگ بازی سے۔۔۔

ہونے والے نقصانات کی آگاہی کے لیے جی ٹی روڈ پر واک بھی کی گئی۔اے ایس پی وزیرآباد محمد رضا اور ایس ایچ او صدر سلیمان سلیم نے پنجاب کالج وزیرآباد میں پرنسپل کالج محمد آصف عثمانی کے ہمراہ کالج میں زیر تعلیم سٹوڈنٹس کو پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے ہونے والے نقصانات بارے لیکچر دیا انہوں نے کہا کہ سکول اور کالجز کے ذریعے ہم بچوں کو پتنگ بازی سے روکنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔اے ایس پی محمد رضا نے کہا کہ موت کا یہ کھیل کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے ۔پتنگ بازی کرنے والے قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکیں گے ۔انہوں نے والدین سے بھی گذارش کی کہ وہ اپنے بچوں کو بھی منع کریں بعد ازاں کالج کے طلباء کے ہمراہ اے ایس پی محمد رضا، پرنسپل آصف عثمانی ایس ایچ او صدر سلیمان سلیم نے جی ٹی روڈ پر واک بھی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں