گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج شرقی دو آبہ حافظ آباد میں فن فیئر

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج شرقی دو آبہ حافظ آباد میں فن فیئر

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا)گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج شرقی دو آبہ حافظ آباد میں جشن بہاراں کے سلسلہ میں فن فیئر کا اہتمام کیا گیا ۔

طالبات کی جانب سے کالج کو جھنڈے ، جھنڈیوں ، رنگ برنگے غباروں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا ۔پرنسپل کالج میڈم نسرین اختر کاکہنا تھا کہ طالبات کی تعلیمی سر گرمیوں کو فروغ دینے کے لیے کالج میں فن فیئر کا اہتمام کیا گیا تھا تا کہ طالبات کی ذہنی و جسمانی نشرونما اورانکی در س و تدریس کو فروغ مل سکے ۔انکاکہنا تھاکہ تعلیمی اداروں میں سپورٹس گالا، فن فیئر اور دیگر صحت مند سرگرمیوں کا فروغ طالبات کے لیے بہت ضروری ہو تا ہے اس سے انہیں جہاں ایک تفریح اور صحت مند ماحول ملتا ہے تو وہی انکی ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو تا ہے ۔فن فیئر کے موقع پر طالبات کی جانب سے چوڑیوں ، مہندی اور پنجابی ثقافت پر مبنی منفرد سٹا ل بھی لگائے ہو ئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں