جشن بہاراں، سرکاری محکموں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

جشن بہاراں، سرکاری محکموں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی زیر صدارت جشنِ بہاراں تقریبات کے حوالے سے اجلاس ہواجس میں جشن بہاراں تہوار 8، 9 ،10مارچ کو منعقد کرانے کافیصلہ کیاگیا۔۔۔

 ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے جشن بہاراں تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے تمام سرکاری محکموں کو ذمہ داریاں سونپ دیں۔اس کے علاوہ سکول، کالجز میں ہفتہ جشنِ بہاراں کا آغاز 4 مارچ سے ہوگا ،ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ سکول ایجوکیشن، کالجز، سپورٹس، آرٹس کونسل، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ/ صنعت زار، پنجاب فوڈ اتھارٹی ، پی ایچ اے ، کارپوریشن /ضلع کونسل سمیت دیگر تمام محکمے آج جشنِ بہاراں تقریبات کے انعقاد کو حتمی شکل دیں، تقریبات کا باقاعدہ آغاز 4 مارچ سے کر دیا جائے گا، جشنِ بہاراں تقریبات میں کلچر ڈے ، کبڈی، ویٹ لفٹنگ ،دنگل، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، میراتھن ریس، پلانٹیشن، پھولوں کی نمائش، سائیکل ریس، صوفی نائٹ، مشاعرہ، قوالی نائٹ، نیزہ بازی اور سپیشل پرسنز کیلئے وہیل چیئر ریس و دیگر پروگرامز اور مقابلوں کاانعقاد کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں