پتنگ بازی دہشتگردی ،گوجرانوالہ میں بسنت نہیں ہوگی:سی پی او

پتنگ بازی دہشتگردی ،گوجرانوالہ میں بسنت نہیں ہوگی:سی پی او

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)گوجرانوالہ پولیس کی عوا م میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کے ساتھ آگاہی مہم بھی جاری ہے ،سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے اسی تناظر میں سٹی پولیس آفیسر نے فیس بک لائیو کے ذریعے عوام میں پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے متعلق شعور بیدار کرنے کی کوشش کی۔

 اس موقع پرسی ٹی او اور ڈویژنل ایس پیز بھی موجود تھے ۔سی پی او نے جہاں عوام کو پتنگ بازی سے باز رہنے کی ہدایت کی وہیں کہا کہ کسی کی زندگی بچانے سے اہم کوئی کام نہیں،پتنگ بازی دہشت گردی ہے ، اس دفعہ گوجرانوالہ میں بسنت نہیں ہو گی اور نہ ہی ہوائی فائرنگ ہو گی۔ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس کے علاوہ  انہوں نے  سکولز/کالجز اور چوک چوراہوں میں پتنگ بازی سے باز رہنے سے متعلق لیکچرز اور آگاہی واک کا اہتمام کرنے سے متعلق بھی احکامات دئیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں