یوٹیلیٹی سٹورزپر اشیا کی کم قیمت پرفراہمی کیلئے تیاریاں شروع

یوٹیلیٹی سٹورزپر اشیا کی کم قیمت پرفراہمی کیلئے تیاریاں شروع

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)رمضان المبارک کی آمد سے قبل یوٹیلیٹی سٹورزپر اشیا خور ونوش کی کم قیمت پرفراہمی کیلئے تیاریاں شروع کردی گئیں۔۔۔

سٹاک کی وافر مقدار میں دستیابی کیلئے کمپنیوں کو آرڈرزمل گئے ،گھی،چینی، آٹا،دالیں اورمصالحہ جات پہنچناشروع ہوگئے ہیں،حکومت کی جانب سے 19بنیادی اشیا پرسبسڈی دی جائے گی تاہم ریلیف پیکیج کا آغاز 4 مارچ سے شروع ہوگا۔ سٹور انتظامیہ کا کہناہے کہ حکومتی پالیسی کے مطابق چلیں گے ،آج چینی پہنچ جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں