ایمن آباد میں بجلی کنکشنز کا حصول شہریوں کیلئے ناممکن

ایمن آباد میں بجلی کنکشنز کا حصول شہریوں کیلئے ناممکن

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) گیپکو سب ڈویژن ایمن آباد میں بجلی کے کنکشنز کا حصول شہریوں کیلئے ناممکن ہوگیا۔۔۔

 آن لائن درخواستوں پر بلاجواز اعتراضات عائد کرنا معمول بن گیا جبکہ ایس ڈی او گیپکو رانا طلال ارشد بھی دفتر سے غائب رہنے لگے ،صارفین ذلیل خوار ہونے پر مجبور ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق گیپکو سب ڈویژن ایمن آباد میں ایمن آباد سے ملحقہ سینکڑوں دیہات موجودہیں، سب ڈویژن کا دفتر اندرون شہر واقع ہے جہاں روزانہ سینکڑوں صارفین نئے کنکشنز کے حصول، بلوں کی درستگی اور بجلی کی خرابی کے متعلق آتے ہیں لیکن ایس ڈی او ایمن آباد رانا طلال ارشد دفتر سے غائب ر ہتے اور عملہ من مرضی کرکے صارفین کو ذلیل وخوار کرتاہے ،نئے کنکشنز کے اجرا، میٹرز کی تبدیلی، بلوں کی درستگی کیلئے الگ الگ ریٹ مقررکئے گئے ہیں ، صارفین کا کہناہے کہ ایس ڈی او کو شکایات کے متعلق آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہ ہوسکی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں