مویشیوں کی شہر سے باہر منتقلی پھر لٹک گئی

مویشیوں کی شہر سے باہر منتقلی پھر لٹک گئی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) مویشیوں کی شہر سے باہر منتقلی کا معاملہ ایک مرتبہ پھر لٹک گیا ، جس کی وجہ سے شہر میں گندگی پھیلانے اور سیوریج سسٹم کو جام کرنے کا سلسلہ نہ رک سکا۔

شہر کی مختلف سڑکوں اور چوراہوں پربھینسیں گھومتی نظر آتی ہیں۔گوجرانوالہ شہر میں باڑوں اور مویشیوں کی بھرمار ہے ۔وحدت کالونی ،تلاب دیوی والا،پونڈاولا چوک ،فیروز ولا روڈ ،نوشہرہ روڈ ،حافظ آباد روڈ ،جناح روڈ ،پیپلز کالونی سمیت متعدد علاقوں کی گلیوں ،محلوں میں ان کے باڑے بنے ہوئے ہیں ۔ بھینسوں کے گوبر اور فضلہ جات سے سیوریج لائنوں کا بندرہنا معمول بنتا جا رہا ہے ۔اکثر گلیوں میں ہی گوبر پڑا ہوتا ہے جس کے باعث گزرنے والوں کو پریشانی کا سامنا رہتا ہے ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی خوبصورتی اور نکاسی آب کیلئے مویشیوں کو شہر سے باہرنکالنے کے منصوبے پر عمل درآمد یقینی بنائے ،مویشیوں کے سڑکوں پر گھومنے کے باعث ٹریفک جام رہتی ہے اور اکثر اوقات حادثات بھی رونما ہوتے ہیں۔ بھیسنوں کے باڑوں کو فوری طور پر شہر سے باہر منتقل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں