توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ،گوجرانوالہ چیمبر کا اظہا رتشویش

توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ،گوجرانوالہ چیمبر کا اظہا رتشویش

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ضیا الحق (شیخ فیصل ایوب)، سینئر نائب صدر حمیس گلزار مغل اور نائب صدر عادل ندیم نے مشترکہ بیان میں پٹر ول ،بجلی اور۔۔۔

 گیس کے نرخوں میں مزید اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے صنعت و تجارت بری طرح متاثر ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں 7.05 روپے فی یونٹ اضافہ کیا ہے جس سے بجلی کے بلز مزید بڑھ جائیں گے ۔ حالیہ عرصہ کے دوران بجلی،گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا گیا ہے ،اکثر صارفین کو ان کی ماہانہ آمدن سے کئی گنا زیادہ بل بھیجے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اضافے سے کاروباری برادری سمیت تمام طبقات کے لوگ بری طرح متاثر ہونگے جو پہلے ہی بڑی مشکل سے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسے اقدامات سے گریز نہ کیا گیا تو صنعتی شعبہ بدحال ہوگا ،پیداواری لاگت کی وجہ سے ہماری عالمی منڈیوں تک ساکھ متاثر ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں