بچوں کیلئے محفوظ خوراک کے حوالے سے مہم کا آ غاز

بچوں کیلئے محفوظ خوراک کے حوالے سے مہم کا آ غاز

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)صحت مند بچے ،خوشحال پنجاب کے تحت ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ویژن اور ہدایت پر گوجرنوالہ میں پہلی اور منفرد ایٹ سیف کڈز کمپین کا آغاز کردیا گیا۔۔۔

افتتاحی تقریب گورنمنٹ نجیب میموریل ہائی سکول میں منعقد ہوئی۔ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل اور ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز سجاد گوندل تھے ۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کیمطابق ایٹ سیف کڈز کمپین کے تحت گوجرانوالہ کے تمام تعلیمی اداروں میں صحت بخش خوراک کی آگاہی دی جائے گی۔ بچوں اساتذہ اور والدین کو آگاہی لٹریچر کیساتھ بینرز،چارٹس،بھی سکولوں میں آویزاں کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکول ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ سپیشل ایجوکیشن کے بچوں کے لیے خصوصی پروگرام تشکیل دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز سجاد گوندل کا کہا کہ بچے صحت مند ہوں گے توہمارامستقبل روشن ہو گا۔ بچوں کی خوراک میں ملاوٹ کرنے والے مافیا کیساتھ کسی صورت رعایت نہیں برتی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہ معیاری خوراک کھانے سے ہی بچوں کے قد اور وزن میں بروقت اضافہ ہوتا ہے ، بچوں کی جسمانی نشوونما کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اقدامات قابلِ تعریف ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں