کمشنر ، آ رپی او سے ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقات

کمشنر ، آ رپی او سے ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقات

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی اور ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ نے اس عزم کا اظہار کیاہے کہ نو منتخب اراکین پنجاب اسمبلی کے ساتھ مل کر عام آدمی کی بہتری اور۔۔۔

 اس کودرپیش مسائل کے حل کویقینی بنانے کے ساتھ سروس ڈیلیوری ’گڈ گورننس’ میرٹ کی پاسداری اور قانون کی بالادستی سمیت حکومت پنجاب کی دیگر ترجیحات پر بھی بھرپور کوآرڈینیشن اور ہم آہنگی کے ساتھ عمل درآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کو دفاتر میں مکمل عزت واحترام دیا جائے گا اور ان کے جائز مسائل، شکایات اور تجاویز کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کے بلا تاخیر حل کے سلسلہ میں تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے ۔کمشنر اور آر پی او نے ان خیالات کا اظہار گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام اراکین پنجاب اسمبلی کے ساتھ کمشنر آفس میں منعقدہ تعارفی اجلاس کے دوران کیا۔ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اوردیگر متعلقہ افسر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔کمشنر اور آر پی او نے اراکین اسمبلی کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے عوامی خدمت اور مسائل کے حل کے سلسلہ میں اپنے اور ڈویژن کے تمام افسروں کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے واضح کیا کہ کرپشن، فرائض میں غفلت اور عوامی مسائل کو حل کرنے میں عدم دلچسپی برتنے والے افسر وں اور اہلکار وں کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں