گوجرانوالہ ڈویژن ٹیکس ہدف حاصل کریگا :ڈائریکٹر ایکسائز

گوجرانوالہ ڈویژن ٹیکس ہدف حاصل کریگا :ڈائریکٹر ایکسائز

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول محمد علی نے گوجرانوالہ ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کیا اور ریکوری کے حوالے سے افسر وں کے ساتھ میٹنگ کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ثوبیہ مالک نے 29 فروری 2024 تک کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر وں نے بھی ریکوری کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز محمد علی نے ریکوری میں بہتر کارکردگی دکھانے پر دانیال صفدر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سیالکوٹ اور موٹر رجسٹریشن اتھارٹی گوجرانوالہ عبدالحئی کو تعریفی اسناد سے نوازنے کا حکم دیا۔ڈائریکٹر جنرل محمد علی نے مزید بتایا کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ نے ریکوری ہدف بڑھا کر 48 ارب روپے کر دیا ہے اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اس ہدف کے حصول کیلئے دن رات ایک کرنا ہو گا۔ گوجرانوالہ نے ہدف کا 70 فیصد جمع کر لیا ہے ، برلب موٹر وے اور ہائی وے پراپرٹی ٹیکس میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ ڈائریکٹر ایکسائز ثوبیہ مالک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گوجرانوالہ ڈویژن ٹارگٹ کے حصول کو یقینی بنائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں