پولیس بھرتی ٹیسٹ ،امتیازی سلوک پر خواتین کا احتجاج

 پولیس بھرتی ٹیسٹ ،امتیازی سلوک پر خواتین کا احتجاج

سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا )پولیس میں بھرتی ہونے والے امیدوار وں کا فزیکل ٹیسٹ، دوڑ ٹائم کم ملنے پر خواتین امیدواروں کا شدید احتجاج موسم خراب ہونے کی وجہ سے سینکڑوں امیدوار بغیر ٹیسٹ د ئیے مایوس ہو کر گھروں کو لوٹ گئے ۔

ضلعی پولیس کے زیر اہتمام بھرتی کیلئے امید واروں کا سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی ایمن آباد روڈ پر دوڑٹیسٹ ہوا جس میں ہزاروں میل فی میل امیدواروں نے شرکت کی لیڈی امیدواروں نے الزام لگایا ہے کہ انہیں فزیکل دوڑ جو کہ 1600 میٹر ہونی تھی یہ فاصلہ 10 منٹ میں طے کرنا تھا ہمیں پورا ٹائم نہیں دیا گیا اور ہمیں صرف7منٹ د ئیے گئے جس میں مخصوص لوگوں کو سلیکٹ کر لیا گیا ہے اور باقی سینکڑوں لیڈی امیدواروں کو پولیس نے بھرتی ہونے والی دوڑ سے باہر کر دیا اور انہوں نے یہ بھی بتایا کہ موسم خراب ہونے کی وجہ سے سینکڑوں امیدوار پولیس میں بھرتی کے لیے ہونے والی دوڑ میں شریک نہیں ہو سکے اس پر انہوں نے شدید احتجاج کیا جس پر لیڈی پولیس نے روایتی انداز اپناتے ہوئے احتجاج کرنے والی لیڈی امیدوار وں کو تھپڑ مارے دھکے د ئیے اور گھسیٹ کرزبردستی پولیس وین میں ڈال کر باہر نکال دیا ۔انہوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز ، آئی جی اور ڈی اے جی گو جرانوالہ سے فوری نوٹس لے کر دوبارہ فزیکل دوڑ ٹیسٹ کر انے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں