گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر ڈیوائیڈر لائن کی توڑ پھوڑ

گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر ڈیوائیڈر لائن کی توڑ پھوڑ

تتلے عالی(نامہ نگار )گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر ڈیوائیڈر لائن کاٹ کرمزید یوٹرن بنا دئیے گئے ،محکمہ ہائی وے خاموش تماشائی بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق اربوں روپے کی لاگت سے گوجرانوالہ سے شیخوپورہ 46کلو میٹر دورویہ سڑک کا افتتاح14اگست کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے کیا تھا لیکن سڑک کے ٹھیکیدار اور ہائی وے حکام کی مبینہ غفلت اور لاپروا ئی کے باعث مرالی والہ،گھمن والا،بھاکرانوالی،کوٹ بلال، مجوچک، کوٹ نثار شاہ،بیگ پور،ارتالی ورکاں کے مختلف مقامات سے مقامی افراد نے ڈیوائیڈر لائن سے بلاک ہٹا کر مزید راستے بنا لئے ،بعض مقامات پر ایک سے دوسری طرف جانے کیلئے مٹی ڈال کر راستے بنائے گئے ہیں۔مذکورہ مقامات سے اینٹوں، ریت، بجری، سیمنٹ سے بھری ٹریکٹرٹرالیاں،بسیں ،پبلک ٹرانسپورٹ اور موٹر سائیکلوں کو گزارا جارہا ہے جو رات کے اوقات نہ صرف حادثات کا باعث بن سکتے ہیں بلکہ اربوں روپے سے بننے والی سڑک بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے ۔تتلے عالی اور نواحی علاقوں کی مختلف سیاسی،سماجی شخصیات نے کنٹریکٹر اور ہائی وے حکام سے ڈیوائیڈر لائن کاٹنے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں