سٹاف نرس کی ایما پر تشدد سے مریض کا والد زخمی

سٹاف نرس کی ایما پر تشدد سے مریض کا والد زخمی

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )بیٹے کے علاج معالجہ کیلئے آئے شخص پر سٹاف نرس کی ایما پر مبینہ تشدد ،چلڈرن وارڈ میدان جنگ بن گیا۔

سٹاف نرس کے بلائے پرائیویٹ افراد نے بیٹے کے علاج معالجہ کیلئے آئے شخص کو زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سید عامر حسین شاہ نے ارباب اختیار کو درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان کے بہنوئی سید معین الدین زوجہ کے ہمراہ اپنے بیٹے کے علاج معالجہ کیلئے موجود تھے ۔ زیر علاج بیٹے کی طبیعت خراب ہونے پر ڈیوٹی پر موجود سٹاف نرس تنزیلہ کو اطلاع دی لیکن سٹاف نرس نے کوئی توجہ نہ دی جس پر والدین نے مقامی اتھارٹی کو شکایت کی۔ اس رنج پر سٹاف نرس نے فون کرکے پرائیویٹ لوگوں کو بلوا یا جنہوں نے سید معین الدین کو تشدد کا نشانہ بنا کر لہولہان کر دیا۔ متاثرہ فیملی نے پولیس سمیت دیگر ارباب اختیار سے درخواست کی ہے کہ سٹاف نرس تنزیلہ نے نہ صرف فرائض سے غفلت برتی ہے بلکہ باہر سے لوگوں کر بلوا کر مریض کے والد پر تشدد کیا ہے ، واقعہ کا نوٹس لیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں