گجرات:پاٹری مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی زاہد پر قاتلانہ حملہ

گجرات:پاٹری مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن  کے چیئرمین حاجی زاہد پر قاتلانہ حملہ

گجرات ( سٹی رپورٹر،نامہ نگار )گجرات میں اسلحہ بردار جتھوں کی غنڈہ گردی عروج پر ،صنعتکار بھی غیر محفوظ ہو گئے ۔

ممتاز صنعتکار وپاکستان پاٹری مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی زاہد اپنی فیکٹری سے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے چودھری سکندر آف خوجیانوالی اور 2 نامعلوم افراد نے گاڑی روک کر حاجی زاہد پرقاتلانہ حملہ کر دیا ،لوگوں کے اکٹھے ہو جانے کی وجہ سے ملزم فرار ہو گئے جبکہ حاجی زاہد محفوظ رہے ، مقدمہ کیلئے تھانہ لاری اڈا پولیس کو درخواست دے دی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں