گیپکو گلیانہ کا عملہ صارفین کی شکایات نظر انداز کرنے لگا

گیپکو گلیانہ کا عملہ صارفین کی شکایات نظر انداز کرنے لگا

گلیانہ(نامہ نگار )گیپکو گلیانہ کے عملے نے صارفین کی شکایات کو نظر انداز کر نا شروع کر دیا ۔

 گیپکو گلیانہ کا تقریباً سارا عملہ کسی کی کال کا کوئی جواب نہیں دیتا۔ملکہ فیڈر میں موجود گیپکو کا عملہ صارفین کیلئے درد سر بن گیا۔ نئے کنکشن کا میٹر پاس رکھ کر کئی کئی ماہ صارف کو خوار کیا جانے لگا ۔ صارفین نے الزام عائد کیا کہ لائن سپرنٹنڈنٹ ملک منور حسین اعوان اور انکی ٹیم نے علاقہ ملکہ فیڈر کے شہریوں کا جینا حرام کیا ہوا ہے ،بجلی بندش کی صورت میں کسی کا فون تک اٹھانا گوار ا نہیں کرتے اور شکایات کے حل کے لیے کئی کئی گھنٹے اور بعض اوقات کئی دن انتظار کرنا پڑتا ہے ۔ صارفین نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نیا عملہ تعینات کیا جائے تا کہ ہماری پریشانی کا بر وقت ازالہ ممکن ہوسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں