گیپکو ملازمین کی تنخواہ میں تاخیر ،بینک کی بجلی منقطع

گیپکو ملازمین کی تنخواہ میں تاخیر ،بینک کی بجلی منقطع

وزیرآباد(نا مہ نگار)تنخواہیں ادا نہ کرنے پر گیپکو کے ملازمین نے نجی بینک کی بجلی منقطع کر دی،گیپکو کا عملہ بارش کے باوجود کھمبے پر چڑھ گیا اور احتجاجا ً ٹرانسفارمر سے بجلی منقطع کر دی۔واپڈا ہائیڈرو پاور یونین نے بجلی منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ۔

 گیپکو ملازمین کا کہنا ہے کہ 400سے زائد ملازمین کی تنخواہوں کا چیک تین دن سے بینک کو دیا گیا ہے لیکن بینک کا عملہ تنخواہ فیڈ نہیں کر رہا، بینک انتظامیہ نے ملازمین کی تنخواہیں تاخیر سے دینا وطیرہ بنا لیا ۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہ نہ ملنے تک وزیرآباد میں بینک کی تینوں برانچز کی بجلی منقطع رہے گی بینک کی مقامی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لنک ڈاؤن ہونے سے پرابلم بنی لیکن مسئلہ جلد حل ہو جائے گا ،بینک انتظامیہ نے آن کیمرہ موقف دینے سے انکار کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں