چیف الیکشن کمشنر معافی مانگ کر استعفیٰ دیں:لیاقت بلوچ

چیف الیکشن کمشنر معافی مانگ کر استعفیٰ دیں:لیاقت بلوچ

وزیرآباد(نا مہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر قوم سے معافی مانگ کر استعفیٰ دیں،آئی ایم ایف کو خط لکھنا گھر کے کپڑے چوک میں دھونے کے مترادف ہے ۔۔۔

 50سال بعد جماعت اسلامی نے اپنے نشان سے الیکشن لڑا ملک بھر میں بڑی تعداد نے ساتھ دیا، کراچی،کے پی کے اور دیگر علاقوں مین نتائج کی تبدیلی قبول نہیں کرینگے ،جعلی مینڈیٹ والی حکومت مہنگائی،بے روزگاری میں اضافہ کرے گی ،آئی ایم ایف سے مزید قرضو ں کی بھیک کے مطالبات شروع ہوگئے ہیں ،اعلیٰ سطح کے فیصلے ہمارے عزائم ختم نہیں کرسکتے ۔وہ جماعت اسلامی وزیرآباد کے صابر حسین کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پر زمان حیدر چیمہ،سید تحسین زیدی،عدنان انور کھرل،ذبیع اللہ ملک ودیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نورا کشتی میں ماہر ہیں عہدوں کی بندر بانٹ ہورہی ہے تمام سیاسی جماعتیں فوری ڈائیلاگ کا آغاز کریں،الیکشن سے قبل بندر بانٹ ہوچکی تھی مضبوط جمہوریت کے لئے متناسب نمائندگی کا اصول اپنا یا جائے الیکٹیبلز کی سیاست سے مقتدر کی مداخلت جاری رہے گی۔ انہوں نے فلسطین کے جھنڈے سٹیڈیم میں لیجانے کی پابندیوں کی بھی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ اب ریاست بچاؤ والا بیانیہ نہیں چلے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں