مصطفائی اجتماع کیلئے سہولیات فراہم کرنے کا حکم

مصطفائی اجتماع کیلئے سہولیات فراہم کرنے کا حکم

ڈسکہ(نامہ نگار)ادارۃ المصطفی انٹرنیشنل کے سینئر مبلغ علامہ یامین مصطفائی نے وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ فیاض احمد موہل سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہیں مصطفائی اجتماع کا دعوت نامہ پیش کیا گیا۔

 اس موقع پر ڈی سی گوجرانوالہ نے کہا کہ پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی وہ عظیم سکالر ہیں جن کی زبان پر اﷲ تعالیٰ نے تاثیر کی شیرینی رکھی ہے ،وہ اسلام کی حقیقی روح کے مطابق لوگوں کی رہنمائی کررہے ہیں، ان کی ذات نہ صرف گوجرانوالہ بلکہ پورے ملک کیلئے قابلِ فخر ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ادارۃ المصطفی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام 3مارچ بروز اتوار کو منعقد ہونیوالے سالانہ مصطفائی اجتماع میں ملک بھر سے آنیوالے لاکھوں شرکا کو بہتر سہولت مہیا کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کو احکامات دئیے اور وفد کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں