تجاوزات کے خاتمے کیلئے جامع پروگرام شروع

تجاوزات  کے  خاتمے  کیلئے  جامع  پروگرام  شروع

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے جامع پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔۔۔

چاروں تحصیلوں میں پانچ دیہات کو ماڈل ویلج بنایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اسسٹنٹ کمشنرز غلام سرور، احسن ممتاز، انور علی کانجو، قمر محمود منج، بلدیات و دیگر محکموں کے افسر بھی تھے ۔ اے ڈی سی ریونیو محمد اقبال نے ہدایت کی کہ ضلعی و تحصیل ہیڈ کوارٹرز اور اہم قصبوں میں تجاوزات کنندگان کو فوری نوٹس جاری کئے جائیں گے اور مقررہ وقت میں رضاکارانہ طور پر تجاوزات ختم نہ کرنیوالوں کے خلاف بلا تفریق ایکشن ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صاف دیہات پروگرام پر عمل درآمد کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز خود نگرانی کریں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اقبال نے بتایا کہ تحصیل سیالکوٹ میں جھائی اور لکھن پور، ڈسکہ میں بھیلو مہار، سمبڑیال میں کھوپرا اور تحصیل پسرور کے گاؤں بن باجوہ کو ماڈل ویلج کیلئے منتخب کیا گیا ہے جہاں صفائی، گلیوں اور گھرانوں کے نمبر لگائے جائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں