سیالکوٹ:ستھرا پنجاب مہم ،کوئیک ریسپانس سکواڈ تشکیل

سیالکوٹ:ستھرا پنجاب مہم ،کوئیک ریسپانس سکواڈ تشکیل

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے ستھرا پنجاب صفائی مہم کا افتتاح کردیا۔۔۔

ایک ماہ رہنے والی ستھرا پنجاب مہم کے دوران ضلع سیالکوٹ کے شہری اور دیہی علاقوں میں بلا امتیاز صفائی کو یقینی بنایا جائے گا، صفائی ستھرائی کے متعلق شہریوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے ایس ڈبلیو ایم سی کے زیر نگرانی کوئیک ریسپانس سکواڈ تشکیل دے دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شکایات کا روزانہ کی بنیاد پر ازالہ کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ستھرا پنجاب مہم کو کامیاب بنانے کیلئے انتظامیہ سے تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ مقررہ جگہ پر پھینکیں اور اس ضمن میں کوڑا کرکٹ لفٹ کرنے کے اوقات کار بھی خیال رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق نہ صرف صفائی پر فوکس کیا جائے گا بلکہ لوکل گورنمنٹ کی دیگر سروسز جن میں سٹریٹ لائٹس، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹس کی بحالی اور ٹوٹے ہوئے مین ہولز اور ان پر کورز کو فوری ٹھیک کیا جائیگا۔ اس موقع پر سی ای او کاشف نواز رندھاوا بھی موجود تھے ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ایس ڈبلیو ایم کے ورکرز نے آگاہی واک بھی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں