دین سے دور ی کی بڑی وجہ خواہشات نفس کی پیروی ہے : علما کرام

دین سے دور ی کی بڑی وجہ خواہشات  نفس کی پیروی ہے : علما کرام

وزیرآباد(نا مہ نگار)حکم صرف اللہ کا ہے مخلوق کے ذمہ تعمیل ہے اس تعمیل سے دنیا و آخرت کی کامیابی بھی نصیب ہوگی اور اللہ کریم کا قرب بھی نصیب ہوگا،دین اسلام سے دور ی کی بڑی وجہ خواہشات نفس کی پیروی ہے ۔۔

 جب برائی بڑھتی ہے تو اللہ کریم ایسے لوگ پیدا فرما دیتے ہیں جو نیکی کرتے ہیں اور برائی کا مقابلہ کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار علامہ پیر غلام بشیر نقشبندی،علامہ پیر محمد حماد الدین صدیقی اور علامہ مفتی محمد وقاص احمد صدیقی نے جامع مسجد حنفیہ صدیقیہ بھٹی کے میں ماہانہ درس بخاری شریف اور ختم پاک حافظ محمد ابوبکر صدیقی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں