یونین کونسل ماڈل ٹاون میں گندگی کے ڈھیر ، لوگ بیمار

یونین کونسل ماڈل ٹاون میں گندگی کے ڈھیر ، لوگ بیمار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ) یونین کونسل ماڈل ٹاون میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر رہائشیوں کیلئے بیماریوں کا باعث بننے لگے ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا سپروائز اور سینٹری ورکرز لمبی تان کر سو گئے ۔

شہریوں کا احتجاج ، کئی کئی دن ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ کوڑا کرکٹ اٹھانے نہیں آتے ،گندگی اور بدبوکی وجہ سے اہل علاقہ کا جینا محال ہوچکا ہے ۔ شہریوں کی جانب سے متعدد بار شکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے ۔ شہریوں محمد شہباز، ہارون، عبدالجبار، منیر حسین، غلام حسین، میاں اکبر ودیگر کا کہنا ہے کہ یونین کونسل ماڈل ٹاؤن کا سپروائز سینٹری ورکر ز سے ماہانہ تنخواہ میں منتھلی لیتا ہے جس کی وجہ سے ماڈل ٹاؤن میں تعینات عملہ حاضری لگانے کے بعد مختلف گھروں اور فیکٹریوں میں کام پر چلے جاتے ہیں ۔شہریوں نے کمشنر گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ، چیف ایگزیکٹیو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسل ماڈل ٹاؤن میں فرض شناس اور خوش اخلاق سپروائز اورعملہ تعینات کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں