مخالفین مان لیں این اے 64 سے ہم جیت چکے :سالک حسین

 مخالفین مان لیں این اے 64 سے ہم جیت چکے :سالک حسین

گجرات(نامہ نگار )چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ چودھری پرویزالٰہی کوصرف حلقہ این اے 64کاہی مینڈیٹ چوری ہوتا دکھائی دیتاہے گجرات کے دیگرحلقوں میں بھی لوگوں نے الیکشن لڑا اورکامیابی حاصل کی۔۔

سارا الیکشن کا عمل بہترین انداز سے مکمل ہوا کیاگجرات کے دیگرحلقوں میں بھی الیکشن چوری ہوئے تھے ؟مخالفین کواب یہ بات مان لینی چاہیے کہ حلقہ این اے 64سے ہم جیت چکے ہیں،انہوں نے کہاکہ زیادہ بولنے کاعادی نہیں مگر ہمیں بھی علم ہے کہ الیکشن سے قبل کس طرح پورے تھانے خریدے گئے ، الیکشن میں ہارنے والوں کیلئے باقاعدہ فورم موجود ہے وہاں جاکراپنامقدمہ لڑیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں