میونسپل کمیٹی پھالیہ کے ملازمین شہر کو صاف بنانے میں مصروف

میونسپل کمیٹی پھالیہ کے ملازمین شہر کو صاف بنانے میں مصروف

پھالیہ (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر صوبہ بھر میں صاف ستھرا پنجاب مہم زور شور سے جاری ہے اس سلسلہ میں میونسپل کمیٹی پھالیہ کے ملازمین چھٹی کے روز بھی شہر کے مختلف علاقوں کو صاف ستھرا بنانے کے لیے مصروف عمل ہیں ۔

اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ افضال احمد وڑائچ کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی پھالیہ چیف آفیسر چودھری بشیر احمد تارڑ کی زیر قیادت سینٹری انسپکٹر پھالیہ محمد وسیم انجم کی اپنی ٹیم پھالیہ کے ہمراہ شہر میں صفائی ستھرائی کا کام تیزی سے جاری ہے میونسپل کمیٹی پھالیہ کے ملازمین اتوار کی چھٹی کے باوجود اپنی ڈیوٹی سر انجام دی اس موقع سینٹری انسپکٹر پھالیہ محمد وسیم انجم کا کہنا تھا کہ پھالیہ شہر کو انشا اللہ ہر صورت صاف ستھرا شہر بنائیں گے تاجروں سے گزارش ہے کہ اپنی اپنی د کان کے آگے باسکٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں