ڈسکہ میں رمضان سے قبل ذخیرہ اندوز متحرک ، اشیا مہنگی

ڈسکہ میں رمضان سے قبل ذخیرہ اندوز متحرک ، اشیا مہنگی

سیالکوٹ، ہیڈبمبانوالہ، ڈسکہ (نامہ نگاران ،نمائندگان)شہر و گردونواح میں رمضان سے قبل مہنگائی عروج پر،ذخیرہ اندوزوں نے چاول،گھی،چینی، شربت، کھجور اور مختلف قسم کی کھانے پینے کی اشیا ذخیرہ کر لیں۔۔

پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے تعینات مجسٹریٹ علاقے کی طرف آنا گوارہ ہی نہیں کرتے ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق پیاز، ادرک، لہسن،کینو، سیب،کیلا اور پپیتے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔سیب اور کینو 400 روپے ، کیلا 200 روپے درجن ہوگیا، پیاز کی قیمت 200 سے لیکر 250 روپے فی کلوگرام اور ٹماٹر 170 روپے کلو ہوگئے ۔گھی 500 روپے سے لیکر 600 روپے فی کلو، چینی 160روپے ، مٹن 1600 سے لیکر 2000 روپے فی کلو اور بڑے جانور کا گوشت 800 روپے فی کلوگرام اور چکن660 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے ۔سبزی ہر قسم کی ریٹ لسٹ کی بجائے ڈبل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں