جائیداد کے تنازع پر جھگڑا،متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے

جائیداد کے تنازع پر جھگڑا،متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ صدر کے علاقہ موضع رمضان گڑھا میں جائیداد کے تنازع پر جھگڑا،دوگروپوں میں فائرنگ اور آزادنہ ڈنڈوں،سوٹوں کااستعمال متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ ماموں اور بھانجوں کے درمیان عدالتوں میں مقدمہ بازی چل رہی تھی۔

عمران وغیرہ تاریخ پیشی پر جارہے تھے راستہ میں وارث،فیصل،یاسر،عاطف خرم وغیرہ نے تھرامار کردستی آتشین ہتھیاروں،ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کر دیافائرنگ کے ساتھ ساتھ ڈنڈوں سوٹوں کا آزادنہ استعمال کیا جس سے عمران وغیرہ کے متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے ۔متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ ملزم بااثر ہیں تھانہ صدر پولیس نے ابھی تک کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں