گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1حافظ آباد کے 1972کے کلاس فیلوز کی اساتذہ کے اعزاز میں تقریب

گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1حافظ  آباد کے 1972کے کلاس فیلوز کی  اساتذہ کے اعزاز میں تقریب

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1حافظ آباد کے 1972کے کلاس فیلوز کی جانب سے اپنے اساتذہ کے اعزاز میں یہاں مقامی میرج ہال میں سالانہ ظہرانہ کی تقریب منعقد ہوئی ۔

جس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز ماہرین تعلیم سرمحمد ابراہیم ، شیخ محمد شفیق ،سرمحمد عظیم، حاجی محمد سعیداور انکے 1972کے تلامذہ ڈاکٹر احسان الٰہی، حاجی محمد طفیل ، عبدالوحیداور عبدالحفیظ ، ہمایوں بٹ ، خالد اختر ودیگر نے کہا کہ عہد رفتہ کی یادوں کو تازہ کرکے انہیں نہ صرف دلی خوشی ومسرت ہوتی ہے بلکہ اسکے ساتھ ساتھ اپنی زندگی کا محاسبہ کرنے کا بھی احساس پیداہوتا ہے ۔ اساتذہ کو گفٹ بھی دیئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں