رفاہی تنظیموں کا تعلیم اور صحت کیلئے کردار قابل ستائش : اشفاق نذر

رفاہی تنظیموں کا تعلیم اور صحت کیلئے  کردار قابل ستائش : اشفاق نذر

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس کے ایوارڈ یافتہ قومی چیمپئن و معروف سماجی رہنما محمد اشفاق نذر نے کہا ہے ۔۔

کہ غیرسرکاری رفاہی تنظیمیں عوامی مسائل کو کم کرنے کیلئے تعلیم اور صحت سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات میں جو اہم کردار ادا کررہی ہیں وہ قابل ستائش ہے موجودہ نفانفسی کے دور میں جو لوگ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں وہ ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں جن کی خدمات کو معاشرہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کڈنی پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے ایگزیکٹوممبر طارق عبداﷲ اور رضا امیر کے ہمراہ زیر علاج مریضوں کی عیادت کرنے کے دوران کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں