علی پورچٹھہ:احساس کفالت سنٹر کرپشن کا گڑھ بن گیا

علی پورچٹھہ:احساس کفالت سنٹر کرپشن کا گڑھ بن گیا

علی پورچٹھہ(نامہ نگار)احساس کفالت پروگرام مبینہ کرپشن کا گڑھ بن گیا،ہزار روپے نہ دینے والی خواتین کو چکر لگوا کر خوار کیا جانے لگا،حکومتی امداد بااثر افراد خورد برد کرنے لگے ۔

 علی پورچٹھہ محافظ مارکیٹ میں قائم احساس کفالت پروگرام سنٹر کے تحت غریب نادار،مفلس ،بیوہ خواتین کو حکومت کی جانب سے رقوم دی جا رہی ہے ۔ سنٹر مبینہ کرپشن ستانیوں دھونس دھاندلی اور بے ضابطگیوں کی آماجگاہ بن چکا ہے ، عملہ کی ملی بھگت سے باہر ٹاؤٹ سادہ لوح غریب خواتین سے شناختی کارڈ لے کر اندر جاتے ہیں اور پیسے لے کر اس رقوم میں سے ایک ہزار کاٹ کر رقم دی جا رہی ہے جو پیسے نہ دینے پر احتجاج کرے تو اسکے انگوٹھے میچ نہیں ہو رہے یا دیگر بہانے لگا کر سارا سارا دن بار بار چکر لگوا کر خوار کیا جارہا ہے ۔خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کرپٹ افراد حکومتی امداد کو ثبوتاژ اور ہڑپ کرنے میں مصروف ہیں، ماضی میں بھی بے نظیر پروگرام کے تحت امداد کو خورد برد کرنے کے سکینڈل منظر عام پر آتے رہے ہیں ۔متاثرہ خواتین نے وزیراعظم شہباز شریف سے کرپٹ افراد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں