قتل کا ملزم رہا کرنے پرایس ایچ اولدھیوالہ کیخلاف احتجاج

 قتل کا ملزم رہا کرنے پرایس ایچ اولدھیوالہ کیخلاف احتجاج

گوجرانوالہ ،لدھیوالہ وڑائچ(کرائم رپورٹر،نامہ نگار ) رشوت لیکر پیٹی بھائی کے قتل کا ملزم رہا کرنے کے الزام میں۔۔

 لواحقین نے سی پی کے دفتر کے باہر ایس ایچ او لدھیوالہ کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی ، بتایا گیا ہے کے تھانہ لدھیوالہ کے علاقے اسلام سٹی میں یکم دسمبر کی رات فیصل نامی نوجوان کی مہندی کی تقریب میں مجرے شراب نوشی اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بنا کر پولیس کو بھیجنے پر ہونے والے جھگڑے میں رانا زاہد ،رانا مکرم رانا فرحان اور علی سکندر نے فائرنگ کر کے دلہے کے بہنوئی آزاد کشمیر پولیس کے کانسٹیبل فیضان کو قتل کر دیا تھا، لدھیوالہ پولیس نے نامزد ملزم فرحان اس کے والد اور بھائی کو گرفتار کر لیا تھا ،سی پی او کے دفتر کے باہر مقتول کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ لدھیوالہ سب انسپکٹر بہرام فرید پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او نے ملزموں سے بھاری رشوت لے کر ملزم فرحان کو چھوڑ دیا ہے ،سی پی او فوری طورپر ایس ایچ او کومعطل کریں ، ڈی ایس پی قلعہ دیدار سنگھ میاں جبار کی جانب سے ملزم کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں