ڈی سی سندس ارشادکاموضع کلیانوالہ ہیلتھ یونٹ نڈالہ خام کادورہ

ڈی سی سندس ارشادکاموضع کلیانوالہ  ہیلتھ یونٹ نڈالہ خام کادورہ

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد نے نواحی گاؤں کلیانوالہ کا دورہ کیا اورگاؤں کی مختلف گلیوں ۔۔

،محلوں کا دورہ کر تے ہوئے وہاں صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیااور اہل علاقہ سے ستھرا پنجاب مہم کے سلسلہ میں کیے جانے والے صفائی کے کاموں کے حوالے سے فیڈ بیک لیاجس پر دیہاتیوں نے اطمینان کااظہارکیا ۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے بنیادی ہیلتھ یونٹ نڈالہ خام کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کے علاج معالجہ کے حوالے سے دستیاب سہولیات مفت ادویات کی فراہمی ، ادویات کا ریکارڈ اور سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں