ہرزمانے میں سول ڈیفنس کا کردار لائق تحسین رہا :ڈی سی

ہرزمانے میں سول ڈیفنس کا کردار لائق تحسین رہا :ڈی سی

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر طارق قریشی نے کہا ہے کہ ہنگامی صورت ہو یازمانہ امن سول ڈیفنس کا کردار لائق تحسین رہا ہے۔

 ،گوجرانوالہ میں آبادی کے لحاظ سے سول ڈیفنس کی ٹریننگ ورکشاپس کا انعقاد ضروری ہے ، طلباء وطالبات کوہنگامی حالت میں نمٹنے کی تربیت کے لئے سنٹرز کے قیام کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کئے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ،غلام حسین پارک میں قائم واحد ایمرجنسی پوسٹ کی بحالی کے لئے بھی ہدایات جاری کر دی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں چیف وارڈن سجاد مسعود چشتی کی قیادت میں آنے والے سول ڈیفنس کے وفد سے کیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل) شبیر بٹ کے علاوہسول ڈیفنس آفیسر فرحت عباس خان، ایڈیشنل چیف وارڈن میاں محمد اکرام،ڈپٹی چیف وارڈن عاطف جاویدکے علاوہ ملک ضیاء اﷲ ، نواز قمر،شمس الحق، طہور احمد خان اورعرفان ایوب بھی موجود تھے ،تقریب کے آخر میں سول ڈیفنس کے عالمی دن کے حوالہ اور چیف منسٹر راشن پیکنگ میں نمایاں خدمات پر شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں