غزوہ بدر اسلامی تاریخ کا سنہری باب واہم معرکہ :پیراجمل قادری

غزوہ بدر اسلامی تاریخ کا سنہری باب واہم معرکہ :پیراجمل قادری

راہوالی( نمائندہ دنیا )علامہ پیر محمداجمل رضا قادری نے شہدائے بدر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اﷲ کی مدد جن کے شامل حال ہوتی ہے کامیابی ان کا مقدر بنتی ہے جبکہ اﷲ اور۔۔۔

 اسکے رسول ؐ کی بارگاہ سے جڑ جانے والے پر ہمیشہ رحمتیں نازل ہوتی ہیں اور وہ لوگ جو اخلاص کے ساتھ اﷲ کی راہ میں جدجہد کرتے ہیں صبر و استقلال ،حوصلہ مندی سے کام لیتے ہیں اﷲ ان کے ساتھ ہوتا ہے ،غزوہ بدر اسلامی تاریخ کا سنہری باب اور اہم معرکہ ہے جس میں کم تعداد میں مسلمانوں نے ایمانی جذبے کے ساتھ کہیں سے زیاد ہ مقابلہ میں تعداد کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور انکو شکست دیکر ایک تاریخ رقم کردی۔آج مسلمان بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں لیکن اپنے اندر ایمانی جوش و جذبہ نہ ہونے پر مظلوم اور غلامی کی زندگی بسر کر رہے ہیں، فلسطین ،برما،کشمیرمیں نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم کیا جارہا ہے اورکو ئی انسانی حقوق کی علمبردار تنظیم آواز بلند نہیں کر رہی، اس کی سب سے بڑی وجہ ایمان کی کمزوری اور دین سے دوری ہے ، اس لیے تمام مسلم قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر ان طاغوتی طاقتوں کے خلاف آواز بلند کرنا ہو گی ورنہ یہ مسلمانوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں